کراچی: پی آئی اے نے آئی او ایس اے رجسٹریشن کی مسلسل 12 ویں مرتبہ کامیابی سے تجدید کرالی، پی آئی اے کا رسک بیسڈ آئی او ایس اے آڈٹ بھی کامیابی سے مکمل ہوگیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی آئی او ایس اے رجسٹریشن 11 ستمبر 2028 تک مؤثر رہے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے بین الاقوامی ایوی ایشن سیفٹی معیارات پر کاربند ہے، آئی او ایس اے تجدید پی آئی اے کے سیفٹی اور آپریشنل معیار کے عزم کا اظہار ہے۔
آئی او ایس اے آڈٹ میں پی آئی اے کے فلائٹ، کیبن، گراؤنڈ اور کارگو آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن سیفٹی، سیکیورٹی اور آپریشنل معیار میں مسلسل بہتری کے لیے پرعزم ہے۔
پی آئی اے کی آئی او ایس اے رجسٹریشن کی مسلسل 12 ویں تجدید کو اہم سنگِ میل قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے ٹیم نے اس سنگِ میل کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔




















