کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بھی ایک تولہ سونا 2100 روپے مزید سستا ہو گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو کر 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے ہو گئی اسی طرح سونے کے 10گرام نرخ 1800روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 86 ہزار 604 روپے ہو گئے۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں 21 ڈالر کمی کے ساتھ فی اونس سونے کی قیمت 4284 ڈالر ہو گئی جبکہ چاندی کی ایک تولہ قیمت 60 روپے کم ہو کر 6903 روپے پر آگئی۔



















