Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال

چینی کمپنی ہونان ریسورسز کی دھابیجی فیکٹری 7 ماہ بعد دوبارہ فعال ہوگئی

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوگیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی بروقت مداخلت سے چینی کمپنی ہونان ریسورسز کی دھابیجی فیکٹری 7 ماہ بعد دوبارہ فعال ہوگئی ہے جو صنعتی فیکٹری چلانے والی چینی کمپنی ہے۔

ہونان ریسورسز کی دھابیجی صنعتی تنصیب فروری 2026 سے بند تھی جس سے کمپنی کو مالی نقصان کا سامنا رہا، کمپنی نے اپنی صنعتی تنصیب سے متعلق معاملے کے حل میں ایس آئی ایف سی کی مداخلت اور تعاون کو سراہا۔

 ایس آئی ایف سی نے بروقت مداخلت اور متعلقہ حکام سے رابطہ کاری کے ذریعے معاملہ حل کرایا۔