
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماہ جون کے دوران کتنے مقدمات نمٹائے؟
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ جون 2025ء کے دوران مجموعی طور پر 985 مقدمات نمٹا دیے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماہ جونکی ججز کارکردگی رپورٹ جاری کردی، یہ رپورٹ یکم جون سے 30 جون 2025ء تک کی جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے سب سے زیادہ 313 مقدمات نمٹا کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلے نمبر پر رہے۔







