
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس؛ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عمر حیات کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ محمد حفیظ نے کی، جہاں پولیس نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم عمرحیات کو عدالت میں پیش کیا۔ سماعت کے دوران پراسیکیوشن







