
کم عمر لڑکی کی شادی کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج
لاہور: 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی پر پابندی کے قانون کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ شہزادہ عدنان نامی شہری نے اپنے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شادی سے متعلق قانون قرآن اور حدیث کے خلاف بنایا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی پر







