
ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عمر حیات کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں پیش کر دیا، تاہم پیشی کے دوران ملزم کے چہرے پر کپڑا ڈال کر اسے کمرہ عدالت لایا گیا۔ عدالت میں پیشی







