
کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، سندھ ہائیکورٹ کا کےالیکٹرک سے جواب طلب
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ یہ کارروائی ایک شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر عمل میں آئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علاقے میں نہ کوئی لائن لاسز ہیں اور نہ ہی کوئی صارف ڈیفالٹر ہے، اس کے باوجود طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ







