
سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جسٹس عائشہ ملک کو اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کو یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے جسٹس عائشہ ملک کو اعزازی ڈگری شعبہ قانون میں خدمات اور بطور جج اعلیٰ معیار کے فیصلوں پر دی گئی ہے۔ جسٹس عائشہ ملک 2012 میں لاہور ہائی کورٹ اور 2022 سے سپریم کورٹ کی جج ہیں۔







