
کیا کومل میر جلد پیا دیس سدھاریں گی؟ یشما گل کا دلچسپ تبصرہ
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے اپنی دوست کومل میر پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں ان کیلئے رشتوں کی لائن لگی ہوئی ہے اور میں خود بھی انکی شادی کروانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہوں۔ اداکارہ یشما گل نے حال ہی میں ایک نجی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے نہ صرف اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بات کی







