
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل: سوشل میڈیا صارفین کیلئے نئی حفاظتی ایڈوائزری جاری
اسلام آباد: نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ) نے 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل کے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم وی لاگرز، انفلوئنسرز، بلاگرز اور ٹک ٹاکرز کے لیے ایک اہم حفاظتی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری میں ڈیجیٹل تخلیق کاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لائیو اسٹریمنگ کے دوران اپنی موجودہ لوکیشن ظاہر کرنے سے گریز







