
طارق عزیز کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 6 سال بیت گئے
ریڈیو پاکستان کے نیوز کاسٹر، پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے مرد اناؤنسر، نیلام گھر کے کرتا دھرتا، فلم ساز، رکنِ پارلیمنٹ، پنجابی شاعر اور متضاد سیاسی جماعتوں کا دم بھرنے والے طارق عزیز کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 6 سال ہوگئے ہیں۔ طارق عزیز 1936 میں جالندھر میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی جالندھر سے ہی حاصل کی اور 1947 میں پاکستان کے شہر ساہیوال میں







