
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کے چچا کا جذباتی بیان منظر عام پر آگیا، جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں عمر شاہ کے چچا اپنے مرحوم بھتیجے کے آخری لمحات یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس رات میرا بھتیجا بالکل ٹھیک تھا، کوئی طبی مسئلہ نہیں تھا، وہ حسبِ معمول سو گیا تھا







