
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
ایک نئی تحقیق کے مطابق کافی مخصوص جراثیم کے لیے دی جانے والی اینٹی بایوٹکس کے اثر کو کم کرسکتی ہے۔ انسانی جسم کے اندر متعدد اقسام کے جراثیم پائے جاتے ہیں، انہی میں سے ایک قسم ای کولی کہلاتی ہے۔ یہ خردبینی جان دار انسانوں اور جانوروں کی آنتوں میں موجود ہوتے ہیں، اس کی بیشتر اقسام بے ضرر ہوتی ہیں یا محض ہلکے اسہال کا سبب







