
نہ جان نہ پہچان، پیسے دے کر بنیں مہمان
یورپ میں حال ہی میں ایک رجحان کافی مقبولیت حاصل کررہا ہے جس میں شادی شدہ جوڑے اپنی شادی کے اخراجات پورا کرنے کے لیے اجنبیوں کو شادی کے ٹکٹ فروخت کرتے ہیں۔ کیٹیی لیکارسکی کے ذہن میں یہ خیال اس وقت آیا جب وہ جنوبی مشرقی فرانس میں اپنا گھر کچھ لوگوں کو کرائے پر دے رہی تھیں جو ایک شادی میں شرکت کے لیے آئے تھے۔







