
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
صدرِ مملکت آصف علی زرداری قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اہم اجلاس اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیرِ اہتمام 4 تا 6 نومبر کو منعقد ہوگا، جس میں سماجی و اقتصادی ترقی سے متعلق عالمی حکمتِ عملیوں پر غور کیا جائے گا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری آئندہ ہفتے قطر روانہ ہوں گے،







