
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ ایس آئی ایف سی زرعی شعبے میں ترقی اور جدت کیلئے کوشاں ہے۔ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان زرعی تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستان اور کینیڈا نے ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش اور فیڈ فارمولیشن میں تعاون بڑھانے پر غور کیا







