
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امید ہے کہ اب امن لوٹے گا اور پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے الجزیرہ عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترک صدر طیب ایردوان اور ترک وفد کے سربراہ







