
پاک افغان بارڈر پر مادر وطن کے شہید 12 جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
پاک افغان سرحد پر افغان عبوری حکومت کے بلا اشتعال اور بزدلانہ حملے کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نمازِ جنازہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء، گورنر خیبر پختونخوا، اعلیٰ عسکری و سول قیادت اور شہریوں







