
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پشاور: تحریک انصاف کے امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر خیبر پختونخوا کے نئے قائدِ ایوان منتخب ہوگئے۔ اسپیکر نے ایوان میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل مکمل ہونے کے بعد کامیابی کا اعلان کیا۔ انتخاب سے قبل اسپیکر بابر سلیم سواتی نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی جائیں گی تاکہ غیر حاضر اراکین واپس آجائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ







