
افغان جارحیت ناقابل قبول، پاکستان خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، صدر آصف زرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی حالیہ جارحیت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر پرعزم اور تیار ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ افغان قیادت کی جانب سے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی سے منہ موڑنا نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ امتِ مسلمہ کے اجتماعی موقف سے انحراف کے مترادف







