
افغانستان کا بلا اشتعال حملہ، پاکستان کا بھرپورجوابی وار، متعدد چوکیاں تباہ، کئی افغان فوجی اور خوارجی ہلاک
افغانستان نے سرحدی علاقوں میں فوج بھیج دی ، رات گئے تک شدید جھڑپیں جاری رہیں، درجنوں افغان فوجی اور خوارجی ہلاک ہوگئے ۔ دونوں جانب سے شدید گولہ باری اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، افغان فورسز اپنی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہوگئیں ۔ کابل میں مبینہ طور پر ٹی ٹی پی قیادت کو ہدف بنائے جانے کے بعد سے پاکستان اور افغانستان میں تعلقات کشیدہ ہیں۔







