
کراچی : 9 ماہ 10 دن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 69 شہری زندگیوں سے محروم
کراچی: روشنیوں کے شہر کراچی میں رواں سال کے 9 ماہ اور 10 دنوں کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 69 شہری زندگی کی بازی ہار گئے، درجنوں گھر ماتم کدہ بن گئے۔ گزشتہ روز سپر ہائی وے پر ویگو گاڑی چھیننے کی واردات کے دوران فرسٹ ایئر کے طالبعلم عدنان مگسی کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اسی طرح 4 اکتوبر کو اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ







