
خیبر پختونخوا میں نئی سیاسی صف بندی، نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کی دوڑ شروع
پشاور: علی امین گنڈاپور کو وزارتِ اعلیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد خیبر پختونخوا میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اب نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کے 145 ارکان اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کے 93 جبکہ اپوزیشن اتحاد کے پاس 52 ارکان ہیں۔ اپوزیشن اتحاد میں ن لیگ کے 17، پیپلز پارٹی کے 10، جمعیت علمائے اسلام کے 18،







