
پروازوں میں تاخیر کا خدشہ، پی آئی اے کا مسافروں کے لیے اہم سفری ہدایت نامہ جاری
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے لاہور اور اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش کے باعث مسافروں کے لیے اہم سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں پروازوں میں ممکنہ تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق، شاہراہوں اور اندرونی سڑکوں کی بندش کے باعث نہ صرف مسافروں بلکہ فضائی عملے کو بھی ایئرپورٹ پہنچنے میں دشواری کا سامنا







