
سیمی فائنل کی دوڑ: پاکستان مشکل مگر واضح ہدف حاصل کرپائے گا ؟
پاکستان ایک بار پھر گروپ مرحلے کے اختتام پر رن ریٹ کے پیچیدہ حساب میں الجھ گیا ہے، تاہم اس بار راستہ اگرچہ کڑا ہے مگر بالکل واضح بھی ہے۔ انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف غیر متوقع کامیابی نے پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کی مدھم سی امید دی ہے۔ نیوزی لینڈ کا رن ریٹ 1.390 ہے جبکہ پاکستان کا منفی 0.461۔ اس فرق کو ختم







