
عرفی جاوید نے اپنے کپڑوں پر تنقید کرنے والے شخص کو کھری کھری سنادی
اپنے بےباک انداز اور بولڈ فیشن کرنے کے لئے جانی جانے والی عرفی جاوید کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک بوڑھے شخص پر برہم ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ پیر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، عرفی کو سبز رنگ کے بیک لیس لباس میں دیکھا گیا جب وہ ممبئی ایئرپورٹ سے باہر نکلتے وقت پاپرازو سے گھری ہوئی تھیں۔







