Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چھوٹی بچی کو فلم پٹھان کیوں اچھی نہیں لگی؟ کنگ خان نے بتادیا

بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے چھوٹی بچی کو فلم پٹھان اچھی نہ لگنے کی وجہ بتادی ہے۔

 حال ہی میں بالی ووڈ کے کنگ خان نے ایک چھوٹی بچی کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں بچی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ فلم ’پٹھان‘ دیکھنے گئی تھی لیکن اسے فلم اچھی نہیں لگی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے بھارت میں انقلاب برپا کردیا’

 اداکار نے بچی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ ابھی مجھے مزید محنت کرنی ہے، ڈرائنگ بورڈ پر واپس جانا ہے کیونکہ نوجوان شائقین کو مایوس نہیں ہونے دیا جا سکتا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ براہ کرم اس کو ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ دِکھائیں کیونکہ ہم نہیں جانتے ہوسکتا ہے کہ اسے رومانوی فلمیں پسند ہوں‘۔

 دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے شاہ رخ خان کے ردعمل کو خوب پسند کیا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ’یہ بندہ اپنی فلم کے بارے میں کی گئی ہر پوسٹ پڑھ رہا ہے، یہ بندہ بالکل نہیں بدلا اور اگر بدلا کبھی بھی تو مزید بہتر انسان بننے کے لیے بدلے گا‘۔

 یہ بھی پڑھیں: پٹھان میں شاہ رخ اور سلمان کے ڈائیلاگ لکھنا کیوں مشکل لگا؟ رائٹر نے بتادیا

ایک اور صارف نے کمنٹ کیا کہ ’اداکار نے اس ردِعمل سےمیرا دل جیت لیا، یہ بندہ بہت دلکش ہے‘۔