بھارت کی معروف اداکارہ شہناز گل کی چارپائی پر بیٹھے چائے پیتے تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں بھارتی اداکارہ شہناز گل کو نارنجی رنگ کا قمیض شلوار پہنے دیسی اسٹائل میں چائے پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
وائرل تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’ دوستوں، چائے پی لو‘۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’ منجھی پر بیٹھی چائے پیتی جٹنی‘۔

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ’ واہ آپ نے اصل میں کر دیا، کتنا اچھا محسوس ہوا ہو گا‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ شہناز گل نے ایسا کیا دیکھا جو کمرے سے بھاگ گئیں؟
اس سے قبل بھارتی اداکارہ و بگ باس 13 کی شہناز گل کی اداکار وکی کوشل کے ساتھ دلچسپ کھیل کھیلنے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
شہناز گل نے اپنے شو دیسی وائبز وِد شہناز گل میں وکی کوشل کو مدعو کیا تھا۔
اس دوران شہناز گل نے اپنے شو کی آنے والی نئی قسط کی شوٹنگ کے دوران وکی کوشل کے ساتھ ہونے والی دلچسپ بات چیت کے حوالے سے ایک ویڈیو شئیر کی تھی۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو میں دونوں بات چیت کے علاوہ پلک جھپکنے کا کھیل کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو شئیر کرتے ہوئے شہنازگل نے لکھا تھا کہ اتنا ہینڈسم منڈا ہو سامنے تو کوئی بھی کھو جائے گیم تو بس بہانہ تھا۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا اور مختلف تبصرے کیے گئے۔
View this post on Instagram




















