بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت اور عادل خان کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔
حال ہی میں بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوہر عادل خان نے ان سے علیحدگی کر لی ہے اور اب وہ عادل خان کے ساتھ نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ مجھے نماز پڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا؛ راکھی ساونت
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ عادل کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور اسی کے پاس چلے گئے ہیں، میں یہ چیلنج کرتی ہوں اس لڑکی کو کہ عادل کبھی بھی اس کا نہیں ہو گا کیونکہ جو بیوی کا نہیں ہوا وہ اس کا بھی نہیں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ راکھی ساونت کی کلمہ پڑھتے ہوئے نکاح کی ویڈیو وائرل
اداکارہ نے کہا کہ عادل میرے ساتھ ایک سال رہا لیکن آج وہ مجھے دکھ دے کر چلا گیا تو میں یقین سے کہتی ہوں کہ وہ اس لڑکی کا بھی نہیں ہو گا، اس لڑکی نے جو مجھے گالیاں دی ہیں ان کے میرے پاس ثبوت ہیں اور اس نے یہ سب اسی لیے کیا کیونکہ اسے عادل سپورٹ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے عادل خان درانی سے 7 ماہ پہلے شادی کر لی تھی۔




















