Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے نے فیروز خان کا موبائل فون ضبط کر لیا

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کا موبائل فون ایف آئی اے نے ضبط کر لیا ہے۔

 حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے پاکستان کی 9 مشہور شوبز شخصیات کے حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر معلومات شیئر کی تھیں اور بعد میں ان کو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا

بعدازاں پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی اور اداکار منیب بٹ نے فیروز خان کے خلاف قانونی کارروائی کی اور ان کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) درج کرائی۔

تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ایف آئی اے نے جاری تحقیقات کے دوران پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کا موبائل فون قبضے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ فیروز خان بڑی مشکل میں آگئے؛ اداکار منیب بٹ نے اہم قدم اٹھالیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

متعلقہ خبریں