بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے شوہرعادل خان پر شرمناک الزام لگایا ہے۔
حال ہی میں بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عادل نے مجھے 28 تاریخ کو مارا، پھر 30 کو مارا اور پھر 31 جنوری کو بھی مارا، میں آدھی مری ہوئی لاش کی طرح ہو گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس لڑکی کے پیار میں اتنا پاگل ہو گیا کہ اس نے مجھے مارا، اپنی بیوی کو مارا، مجھے اندرونی زخم زیادہ آئے ہیں، میں نے اپنے زخموں کے سرٹیفکیٹ آپ کو بھی بھیجے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ معروف اداکارہ راکھی ساونت کا شوہر گرفتار
View this post on Instagram
اداکارہ نے کہا ہے کہ ابھی تو عادل پولیس کی تحویل میں ہیں، دیکھیں وہ کیا بیان دیتے ہیں، عادل ایک بار پھر ساتھ میں رہنے کا کہہ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میں تمھیں کبھی دکھ نہیں دوں گا لیکن میں نہیں مانتی کیونکہ میں نے اسے بہت معاف کیا لیکن اس نے مجھے اتنا مارا اور مجھ سے پیسہ لے لیا۔
راکھی ساونت نے کہا کہ عادل نے مجھ سے ڈیڑھ کروڑ روپے لیے اور اب انکار کر رہا ہے، ابھی میرے رادل پروڈکشن میں جھوٹا اکاؤنٹ کھول کر اور خود کو پروپرائٹرز ظاہر کر کے 10 لاکھ روپے کا گھپلا کیا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں؛ مجھے نماز پڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا؛ راکھی ساونت
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا بیان سامنے آیا جس میں انکا کہنا تھا کہ عادل انہیں چھوڑ کر چلا گیا ہے دونوں اب ساتھ نہیں ہیں اور راہیں جدا کر چکے ہیں۔
View this post on Instagram




















