بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت پولیس اسٹیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بےہوش ہو گئیں۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈٰیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ راکھی ساونت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اچانک بےہوش ہو کر گر گئیں۔
ویڈیو میں راکھی ساونت کہتی ہیں کہ عادل پولیس شکایت کے بارے میں بات کرنے کے لیے پورا دن فون کرتا رہا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں؛ معروف اداکارہ راکھی ساونت کا شوہر گرفتار
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس گفتگو کے بعد راکھی ساونت بےہوش ہو جاتی ہیں اور ان کو ہوش میں لانے کیلئے وہاں موجود لوگ ان کے چہرے پر پانی ڈالتے ہیں اور بعد میں انکو اُٹھا کر گاڑی میں بٹھا دیا جاتا ہے۔
دوسری جانب راکھی کے بھائی راکیش ساونت کا کہنا ہے کہ عادل نے راکھی ساونت کو مارنے کی کوشش کی، عادل نے راکھی کو قتل کرنے کی کوشش اور اس پر شیشہ پھینکا، وہ راکھی کی جائیداد لینے کی کوشش کررہا ہے۔
اس سے قبل معروف اداکارہ راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عادل نے مجھے 28 تاریخ کو مارا، پھر 30 کو مارا اور پھر 31 جنوری کو بھی مارا، میں آدھی مری ہوئی لاش کی طرح ہو گئی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ یہ اس لڑکی کے پیار میں اتنا پاگل ہو گیا کہ اس نے مجھے مارا، اپنی بیوی کو مارا، مجھے اندرونی زخم زیادہ آئے ہیں، میں نے اپنے زخموں کے سرٹیفکیٹ آپ کو بھی بھیجے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کہا تھا کہ ابھی تو عادل پولیس کی تحویل میں ہیں، دیکھیں وہ کیا بیان دیتے ہیں، عادل ایک بار پھر ساتھ میں رہنے کا کہہ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میں تمھیں کبھی دکھ نہیں دوں گا لیکن میں نہیں مانتی کیونکہ میں نے اسے بہت معاف کیا لیکن اس نے مجھے اتنا مارا اور مجھ سے پیسہ لے لیا۔
راکھی ساونت نے کہا تھا کہ عادل نے مجھ سے ڈیڑھ کروڑ روپے لیے اور اب انکار کر رہا ہے، ابھی میرے رادل پروڈکشن میں جھوٹا اکاؤنٹ کھول کر اور خود کو پروپرائٹرز ظاہر کر کے 10 لاکھ روپے کا گھپلا کیا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں؛ مجھے نماز پڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا؛ راکھی ساونت
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا بیان سامنے آیا جس میں انکا کہنا تھا کہ عادل انہیں چھوڑ کر چلا گیا ہے دونوں اب ساتھ نہیں ہیں اور راہیں جدا کر چکے ہیں۔
View this post on Instagram




















