Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ حرا خان نے منفرد انداز میں اداکار ارسلان خان کو پروپوز کردیا

پاکستان کی معروف اداکارہ حرا خان نے منفرد انداز میں اداکار ارسلان خان کو پروپوز کردیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ حرا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں اداکار ارسلان کو شادی کیلئے منفرد انداز میں پروپوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا خان نے ارسلان سے اظہار محبت کے لیے ڈانس کیا اور پھر گھٹنوں پر بیٹھ کر ارسلان کے آگے انگوٹھی پیش کرتے ہوئے  پوچھا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ جس کے جواب میں ارسلان خان  ’ہاں ‘کرتے ہوئے روپڑے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Khan (@hirrakhann)

حرا خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ محبت پرسکون، مہربان اور ہمدرد ہے،  ہر لڑائی کا مطلب زہریلا ہونا اور ایک شخص کا دوسرے پر چڑھائی کرنا نہیں ہے، آپ نے مجھے سکھایا کہ محبت تتلیوں سے  بڑھ کر ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ آپ نے مجھے سکھایا کہ لڑائی کو ختم کرنا ہے رشتہ ختم نہیں، مجھے یقین دلانے کے لیے آپ کا شکریہ، مجھے یقین ہے کہ میری فیری ٹیل اس دنیا میں موجود ہے‘۔

فوٹو اسکرین گریب

  اداکارہ نے لکھا کہ ’ آپ مجھ سے کہتے ہیں کہ جب سے ہم ملے ہیں میں نے آپ کو کوئی سرپرائز نہیں دیا  لہٰذا یہاں آپ کیلئے ایک سرپرائز ہے، چلو شادی کرلیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں