Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنی 20 ویں سالگرہ کیسے منائی؟ تصاویر وائرل

میرا دل یہ پکارے آجا پر اپنی ڈانس ویڈیو کے ذریعے مشہور ہونے والی وائرل گرل عائشہ کی 20 ویں سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرا دل یہ پکارے‘ پر رقص کرنے والی لڑکی کی انتہائی غیر مناسب حرکت کی ویڈیو وائرل

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AYESHA (@oyee_ayesha)

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ نے سیاہ رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ اپنی 20ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔

Viral Girl Ayesha Celebrates 20th Birthday

Viral Girl Ayesha Celebrates 20th Birthday

یہ بھی پڑھیں؛ ربیکا خان بھی خود کو میرا دل یہ پکارے آجا گانے پر ڈانس کرنے سے نہ روک سکیں

تصاویر کے کیپشن میں ٹک ٹاکر عائشہ نے لکھا ہے کہ ’ ہیپی برتھ ڈے ٹو می‘۔

اس سے قبل عائشہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے کچھ تصاویر شیئر کیں جسے دیکھتے ہی صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔

شیئر کی گئی تصویر میں  عائشہ نے جامنی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور  اپنے بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AYESHA (@oyee_ayesha)

عائشہ کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے کسی نے ان کی خوب تعریف کی تو کسی نے کمینٹ میں انہیں چڑیل کہا۔

واضح رہے کہ عائشہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہہیں سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

متعلقہ خبریں