Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان نے سوناکشی سنہا سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا

بھارت کے معروف اداکار سلمان خان نے مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے معروف اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا کہ ’ ماضی میں سوناکشی انہیں انکل کہا کرتی تھیں مگر اب وہ نام لیے بغیر ہی بات کرتی ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے ملاقات کے لئے مداح کا انوکھا انداز

انہوں نے کہا کہ ’ سوناکشی کا انکل کہنا عمر کے فرق کی وجہ سے تھا، میں ہمیشہ ہی اس چیز پر غور کرتا ہوں کہ میرے ساتھ آنے والی ہیروئن اور میری عمر میں زیادہ فرق نہ ہو، یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے طویل عرصے تک کرینہ کپور کے ساتھ کام نہیں کیا‘۔

  سلمان خان نے کہ ’ میں نے جب پہلی بار سوناکشی کو دیکھا تو اس کی عمر 16 یا 17 برس تھی، اسی طرح میں نے کرینہ کو اس وقت دیکھا جب وہ 9 سال کی تھی، میں اس کی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ کافی کام کرچکا ہوں ‘۔

انٹرویو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ اپنی ہم عُمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کیوں نہیں کرتے؟

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی سالگرہ: گھر کے باہر جمع ہونیوالے مداحوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ ’ فلم انڈسٹری کے لیے یہ اچھا ہے کہ نئے چہرے متعارف کرائے جائیں، اسی لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ نئی اداکاراؤں کو موقع دوں‘۔