بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی چھڑی پکڑ کر چلنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ اداکار عامر خان نے جے پور کے رام باغ پیلس میں ایک شادی میں شرکت کی جہاں انہیں چھڑی پکڑ کر چلتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ماضی میں گزرے مشکل دنوں کو یاد کر کے بہت جلدی رو جاتا ہوں، عامر خان
وائرل تصویر کو دیکھنے کے بعد عامر خان کے مداحوں کی جانب سے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
لیکن اس حوالے سے بالی ووڈ اداکار عامر خان یا ان کے منیجر کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
سلمان خان اور عامر خان کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری
بھارت کے معروف اداکار سلمان خان اور عامر خان نے ایک ساتھ کام کرنے کی تیاری شروع کر دی۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ’دبنگ خان‘ اور ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ بہت جلد ایک ساتھ اسکرین پر واپس آ سکتے ہیں۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ عامر خان نے سلمان خان کے ساتھ فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اداکار کو ایک فلم کی پیشکش کی ہے جسے وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بنانے کے خواہش مند ہیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ عامر خان فلم ڈائریکٹر آر ایس پرسنا کے ساتھ گزشتہ کچھ ماہ سے ایک اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اس میں کردار کے لیے سلمان خان بالکل فٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ سلمان خان، سری دیوی کیساتھ کام کرنے پر خوفزدہ تھے؟ وجہ سامنے آگئی
واضح رہے کہ 1994ء میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے بعد سلمان خان اور عامر خان کو ایک ساتھ مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔




















