Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مبینہ بہن کی ویڈیو وائرل ہونے پر سجاد علی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

مبینہ بہن کی ویڈیو وائرل ہونے پر پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

گزشتہ دنوں یوٹیوب چینل آر پی پروڈکشن نے ایک کلپ جاری کیا جس میں بشریٰ نامی خاتون کو دکھایا گیا۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستانی گلوکار سجاد علی کی بہن ہیں اور ان کے خاندان کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: فلم پٹھان کا گانا میرے گانے کی کاپی ہے؛ سجاد علی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajjad Ali Official (@thesajjadali)

 تاہم اب پاکستانی گلوکار سجاد علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اس خبر کو فیک قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل کسی نے میری ایک فیک شادی کروا دی تھی جس کی وجہ سے میرے بیوی بچے ناراض ہوگئے تھے کہ ہمیں شادی میں کیوں نہیں بلایا؟

سجاد علی نے کہا کہ اب فیک بہن اور جھوٹی کہانی بنائی گئی ہے جس کے کیپشن میں لکھا کہ ارب پتی گلوکار سجاد علی کی بہن بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔

گلوکار نے کہا کہ اسٹوری کی تھمبنیل میں اہلیہ کی بچپن کی تصویر لگا کر میری بہن ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajjad Ali Official (@thesajjadali)

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ویڈیوز شہرت، پیسے اور دوسروں کی عزت خراب کرنے کیلئے بنائی جاتی ہیں، نہ وہ عورت میری بہن ہے، نہ کزن اور نہ ہی دور کی رشتے دار ہے۔

مزید پڑھیں: بد ترین لوڈ شیڈنگ پر گلوکار سجاد علی نے گانا بنا دیا

سجاد علی نے کہا کہ وہ عورت غریب ہے جو لوگوں کے کہنے پر کچھ بھی کہنا شروع ہو جاتی ہے، اگر کوئی مدد چاہیے تھی تو مجھے براہ راست کہہ دیتے تو میں کچھ نہ کچھ مدد کر ہی لیتا، اتنا ڈرامہ کرنے کی ضرورت نہیں تھی، مجھے لگتا ہے کہ اس سب کے پیچھے کوئی لوگ ہیں جو اس خاتون کو اکسا رہے ہیں۔

گلوکار نے کہا کہ اس طرح کی مضحکہ خیز خبروں پر کچھ لوگ یقین کرلیتے ہیں اور پھر تبصرے بھی کرلیتے ہیں، حیرت اور افسوس اس بات پر ہے لوگ اس طرح کی چیزوں  کو بغیر کسی تصدیق کے شیئر کردیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں