ویلنٹائن ڈے پر پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سابق منگیتر عمر بٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حال ہی میں معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ اکیلے ویلنٹائن ڈے کا کیک کاٹ رہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنت مرزا پہلے مومبتی کو منہ میں ڈال کر سگریٹ کے اسٹائل سے جلاتی ہیں اور پھر اس کو لال رنگ کے کیک پر لگا دیتی ہیں۔
وائرل ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ جنت مرزا بریک اپ کے بعد ویلنٹائن ڈے منا رہی ہیں۔
اس سے قبل معروف ٹک ٹاک اسٹار کین ڈول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عمر بٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل لوگوں نے اپنے سابقہ پارٹنرز کو لے کر ایک نیا ڈرامہ بنایا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ نامناسب لباس کا چناؤ؛ ٹک ٹاکر جنت مرزا تنقید کی زد میں آگئیں
View this post on Instagram
انہوں نے کہا تھا کہ جیسے ہی لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کے سابقہ پارٹنرز ان کے بغیر اپنی زندگی بہت اچھی گزار رہے ہیں تو رات کو اچانک سوشل میڈیا پر خود ہی ایک پوسٹ میں بتاتے ہیں کہ ہماری علیحدگی ہوگئی ہے اور ساتھ میں یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ ہماری پرائویسی کا خیال رکھیں۔
ٹک ٹاکر کین ڈول نے کہا تھا کہ جب آپ خود سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں تو پرائویسی کیسی؟ جب آپ کو یہ بات اچھی طرح پتا ہے کہ آپ کی پوسٹ کے اسکرین شاٹ لیے جائیں گے اور میڈیا پر ایک خبر بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ جنت مرزا کی علیشبہ انجم کیساتھ نئی ڈانس ویڈیو وائرل
کین ڈول نے کہا تھا کہ اس طرح کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تھوڑا سا تمیز کے دائرے میں آپ کو خود رہنا چاہیے، اس طرح کی پوسٹ شیئر کرنے سے گریز کریں اپنے سابقہ پارٹنرز کی عزت کریں کیونکہ یقیناَ آپ نے ان کے ساتھ کچھ اچھا وقت بھی گزارا ہے۔















