پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی کی برطانوی اداکارہ اور اسکرین رائٹر ایما تھامپسن کے ہمراہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ سجل علی کی پہلی بین الاقوامی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کی برطانیہ میں ریلیز سے قبل پریمیئر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
Emma Thompson dancing to the desi dhol beats with Sajal Aly at the UK premiere of What’s Love Got To Do With It is so wholesome 😭 #EmmaThompson #SajalAly @Iamsajalali #whatslovegottodowithit
🎥: @iHaroonRashid pic.twitter.com/8wGGfCKDhJ
— Monica 💜 💚 (@MonicaYadav08) February 14, 2023
اس موقع پر فلم کی کہانی کی مناسبت سے ڈھول ڈَھمَکے کا اہتمام بھی کیا گیا جس سے فلمی ستارے محظوظ ہوتے رہے تاہم سجل علی اور ایما تھامپسن کی ڈھول کی تھاپ پر رقص اور شور و غل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ فلم کے پریمیئر میں سجل علی، ہدایت کار شیکھر کپور، پروڈیوسر جمائمہ خان، اداکارہ ایما تھامپسن، لیلی جیمز، اداکار شہزاد لطیف سمیت دیگر کئی فنکاروں نے بھرپور شرکت کی۔
واضح رہے کہ اس فلم کو 24 فروری 2023 کو برطانیہ کے سنیما گھروں میں پیش کیا جائے گا جبکہ پاکستان میں یہ فلم مارچ کے پہلے ہفتے میں ریلیز کی جائے گی۔















