Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ کی مشہور فلم ’ ہیرا پھیری ‘ کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

بالی ووڈ کی مشہور فلم ’ ہیرا پھیری ‘ کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

حال ہی میں160 سے زیادہ فلموں کا تجربہ رکھنے والے فلم انڈسٹری کے نوجوان تجربہ کار گریش جوہر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں ہیرا پھیری کے مشہور کردار سنیل شیٹی، پاریش راول اور اکشے کمار کو دیکھا جاسکتا ہے۔

نوجوان تجربہ کار گریش جوہر نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ سنیل اور پریش نے فیروز ناڈیاڈوالا سے ’کامیڈی فرنچائز کے تیسرے حصے  ہیرا پھیری کا دوبارہ جائزہ لینے‘ کے لیے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اگرچہ فلم کے ڈائریکٹر کو ابھی لاک کیا جانا باقی ہے، لیکن اسے جلد ہی بنایا جائے گا، اورجلد ہی اس کے بارے میں باضابطہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔