Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمیٰ کا پاکستان اور بھارت سے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمیٰ نے پاکستان اور بھارت سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمیٰ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’ میرے خیال سے پاکستان اور بھارت کرکٹ کے بجائے سنیما کے ذریعے زیادہ قریب آسکتے ہیں ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ کرکٹ دو ممالک کو قریب لانے کے بجائے دوریاں بڑھاتی ہے لیکن آرٹ  دو ممالک کو یکجاں کرتا ہے، آرٹ ملکوں میں سماجی تبدیلی لاسکتا ہے اور یہ سنیما کے ذریعے آسانی سے ممکن ہے ‘۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستانیوں کو فلموں میں خودکش بمبار یا دہشتگرد دکھایا جاتا ہے؛ جمائمہ

 شبانہ اعظمیٰ نے کہا کہ ’ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے اور جب پاکستان میں  ٹیلنٹ موجود ہے تو ہندوستان اور پاکستان مل کر اچھی فلمیں پروڈیوس کرسکتے ہیں ‘۔

انہوں نے اپنے ساتھ ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی کی تعریف کی اور کہا کہ ’ فلم میں سجل علی نے بہت اچھا کام کیا، میرے اور سجل کے درمیان عمر کے فرق کے باوجود ہم دونوں میں بہترین دوستی ہے ‘۔

بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمیٰ نے کہا کہ ’میرا دل کرتا ہے سجل کو پکڑ کے رکھوں اور کہیں جانے نہ دوں ‘۔