بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنی صحت سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جعلی قرار دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کو 15 مارچ کی رات ماجھی ممبئی اور ٹائیگرز آف کولکتہ کے درمیان انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ (ISPL) کے فائنل میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
View this post on Instagram
اس موقع پر اداکار سے ان کی طبیعت کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے ان تمام خبروں کو جعلی قرار دیا جبکہ اس موقع کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔
خیال رہے کہ 15 مارچ کو یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ امیتابھ بچن کی ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں انجیو پلاسٹی ہوئی ہے۔
بھارتی سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کوسانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں مبینہ طور پر ان کے دل کا آپریشن ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ممبئی کے کوکیلابین اسپتال کے ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ امیتابھ بچن کی جمعہ (آج) کی صبح اسپتال میں انجیو پلاسٹی ہوئی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ایک سرکاری بیان ‘ان کی پی آر ٹیم جاری کرے گی۔




















