پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی ساتھی اداکارہ دنانیر مبین کی ایکنی (جلد کے مسائل) سے متعلق پوسٹ کی حمایت کرتے ہوئے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
دنانیر مبین نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر بغیر فلٹر تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی جلد کے صاف ہونے سے لے کر بریک آؤٹس اور ایکنی کے مسائل تک کے سفر کو کھل کر دکھایا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ لوگ اکثر تصاویر کے پیچھے موجود حقیقی انسان کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور صرف ظاہری شکل پر تنقید کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
اس پوسٹ پر ہانیہ عامر نے بغیر کسی تبصرے کے اسے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا جسے دنانیر کے پیغام کی حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر خود بھی ماضی میں اپنی جلد کے مسائل کے بارے میں کھل کر بات کر چکی ہیں۔ 2019 میں انہوں نے بغیر فلٹر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایکنی کے ساتھ اپنی جدوجہد اور اس سے نمٹنے کے تجربے پر بھی روشنی ڈالی تھی۔















