پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے منفرد فیشن انتخاب کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں تاہم اس بار انہیں مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل مل رہا ہے۔
حال ہی میں ایک آٹو موبائل ایونٹ میں شرکت کے دوران ہانیہ عامر نے مہندی گرین رنگ کا فرشی شلوار قمیض پہنا جس کے ساتھ دوپٹہ اور قدرتی ویوی ہیئر اسٹائل ان کی شخصیت کا حصہ تھا تاہم ان کے انداز میں سب سے زیادہ توجہ مستطیل شکل کی عینک نے حاصل کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مختلف صارفین نے ان کے لُک پر طنز و مزاح سے بھرپور تبصرے کیے۔
کسی نے انہیں ریٹائرڈ ٹیچر سے تشبیہ دی تو کسی نے کہا کہ پہلی بار ہانیہ عامر کا انداز متاثر کن نہیں لگا۔
View this post on Instagram
بعض صارفین نے ان کے لباس اور انداز کو روایتی دلہن یا بہو جیسا قرار دیا جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں ان کا موازنہ مختلف معروف شخصیات سے بھی کیا۔
سوشل میڈیا پر تنقید کے باوجود کئی مداحوں نے ہانیہ عامر کے اعتماد اور منفرد فیشن سینس کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ ہر انداز کو اپنے منفرد اسٹائل سے اپنانا جانتی ہیں۔















