پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور کا اپنے کیریئر کے ابتدائی دور کا ایک پرانا آڈیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس نے مداحوں کی خاص توجہ حاصل کر لی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں نوجوان دانش تیمور کو شوبز میں اپنے ابتدائی دنوں کے دوران آڈیشن دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جہاں ان کا انداز آج کے پراعتماد اور پالشڈ شخصیت سے کافی مختلف نظر آتا ہے۔
دانش تیمور اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے اداکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں اور اپنی مسلسل کامیاب ڈرامہ سیریز، جاندار اداکاری اور مضبوط کرداروں کے باعث انڈسٹری میں اہم مقام رکھتے ہیں۔
View this post on Instagram
رپورٹس کے مطابق یہ ان کا ابتدائی آڈیشن تھا جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم بعد ازاں محنت، لگن اور مستقل مزاجی نے انہیں شوبز کی دنیا کا بڑا نام بنا دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مثبت تبصرے کیے جا رہے ہیں جب کہ کئی مداح ان کی جدوجہد کو خراجِ تحسین بھی پیش کر رہے ہیں۔















