پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر اپنی گہری سوچ اور منفرد اندازِ گفتگو کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔
وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں صبا قمر نے زندگی، خواہشات اور ادھورے پن کے احساس سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا جسے مداحوں کی جانب سے خاصی توجہ مل رہی ہے۔
اداکارہ نے گفتگو میں کہا کہ ان کی زندگی کسی حد تک بھارتی ہدایتکار امتیاز علی کی فلموں جیسی محسوس ہوتی ہے جہاں ادھورے پن میں بھی ایک خاص خوبصورتی اور کشش موجود ہوتی ہے۔
View this post on Instagram
انکا کہنا تھا کہ وہ خود کو ایک ادھوری روح سمجھتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ زندگی میں ہر چیز کا مکمل ہونا ضروری نہیں، بعض اوقات نامکمل خواہشات بھی اپنی ایک الگ معنویت رکھتی ہیں۔
صبا قمر نے مزید کہا کہ جب انسان کی تمام خواہشات پوری ہوجائیں تو خواہش کرنے کا جذبہ کم ہونے لگتا ہے اسی لیے کمی اور ادھورے پن میں بھی ایک خاص لطف پوشیدہ ہوتا ہے۔
اداکارہ کے اس فلسفیانہ اندازِ گفتگو نے سوشل میڈیا صارفین کو نہ صرف متاثر کیا ہے بلکہ انہیں زندگی کے مختلف پہلوؤں پر غور کرنے پر بھی مجبور کر دیا ہے۔















