پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ معروف شخصیات کے ہمراہ بس میں سفر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں ہمایوں سعید کو بس کنڈکٹر کے انداز میں ’’پاک چائنا، پاک چائنا‘‘ کی آوازیں لگاتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے مزاحیہ انداز پر بس میں موجود دیگر افراد قہقہے لگاتے نظر آئے۔
View this post on Instagram
یہ ویڈیو اتوار کی شب معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کی تقریب کے بعد بنائی گئی جب اداکار پاکستان مونومنٹ سے پاک چائنا سینٹر جانے والی بس میں دیگر شوبز شخصیات کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہمایوں سعید کے خوشگوار اور سادہ انداز کو خوب سراہا جا رہا ہے جب کہ مداح ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔















