پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی جہاں مداح ایک بار پھر ان کا نام گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ جوڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔
حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک فوٹو کیروسل شیئر کیا جس میں مختلف تصاویر شامل تھیں تاہم مداحوں کی توجہ خاص طور پر ایک تصویر پر مرکوز رہی جس میں ایک کم عمر بچے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تصویر میں موجود بچہ مبینہ طور پر ننھے عاصم اظہر سے مشابہت رکھتا ہے جس کے بعد کمنٹ سیکشن میں دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
View this post on Instagram
کسی صارف نے لکھا کہ ننھا عاصم اظہر مل گیا جب کہ ایک اور مداح نے سوال کیا کہ کیا 15ویں تصویر میں موجود بچہ عاصم اظہر ہیں؟
بعض مداحوں نے اس پوسٹ کو ”سافٹ لانچ“ قرار دیا یعنی ایسا اشارہ جس میں کسی تعلق کو براہِ راست ظاہر کیے بغیر بالواسطہ انداز اپنایا جائے۔

دوسری جانب کئی صارفین نے اس معاملے پر الجھن اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر دونوں شخصیات دوبارہ ایک ساتھ ہیں تو اس بارے میں واضح طور پر آگاہ کیا جائے۔
تاہم ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔















