Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوسری بار ماں بننے کا سفر ماہرہ خان کے لیے کیوں مختلف ہے؟

دوسری بار ماں بننا جسمانی اور جذباتی طور پر مختلف ہے، ماہرہ خان

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے 41 سال کی عمر میں دوسری بار ماں بننے کے تجربے کو اپنی زندگی کا ایک منفرد اور جذباتی مرحلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار یہ سفر جسمانی اور جذباتی طور پر پہلی بار سے بالکل مختلف ہے۔

ماہرہ خان نے ایک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر اپنے انٹرویو میں دوسری بار ماں بننے اور اس دوران پیش آنے والے تجربات کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے 41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی۔ اس وقت میری زندگی ایک مختلف سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، میرا بیٹا بڑا ہوچکا ہے اور میں اپنے کام، معمولات اور خودمختاری کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوں۔

ماہرہ خان نے  کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے ایک مخصوص انداز کا تصور کر رکھا تھا تاہم کئی برس بعد دوبارہ ماں بننے کے سفر کا آغاز میرے لیے ایک بڑی جذباتی تبدیلی ثابت ہوا۔

اداکارہ نے کہا کہ انسان اپنی زندگی کے لیے بہت سے منصوبے بناتا ہے لیکن اللہ کی اپنی منصوبہ بندی ہوتی ہے اور یقیناً اس کا منصوبہ سب سے بہتر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تجربے نے مجھے یہ سکھایا ہے کہ زندگی کی ہر چیز کو اپنے قابو میں رکھنا یا ہر سوال کا جواب پہلے سے جاننا ضروری نہیں۔ بعض اوقات زندگی کو حیران کرنے اور اللہ کی مرضی کے سامنے خود کو سپرد کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

پہلی بار ماں بننے کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ جب میں پہلی مرتبہ ماں بنی تھیں تو میری عمر 24 سال تھی جبکہ اب 41 برس کی عمر میں میں جذباتی اور جسمانی طور پر خود کو ایک مختلف انسان محسوس کررہی ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ 24 سال کی عمر میں میں نے ماں بننے کا تجربہ ایک خاص معصومیت کے ساتھ کیا تھا۔ اس وقت صحت بھی اچھی تھی اور میں ممکنہ مشکلات کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ کے مطابق دوسری بار حمل کا تجربہ جسمانی طور پر زیادہ مشکل ثابت ہوا ہے۔ بعض دنوں میں میرا جسم مجھے وہ کام کرنے کی اجازت نہیں دیتا جو میرا ذہن کرنا چاہتا ہے جبکہ میں ہمیشہ مصروف رہنے، کام کرنے، سفر کرنے اور بیک وقت کئی ذمہ داریاں نبھانے کی عادی رہی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جذباتی طور پر بھی یہ تجربہ پہلے سے مختلف ہے کیونکہ عمر کے ساتھ انسان میں شعور بڑھتا ہے اور وہ زیادہ چیزوں کو سمجھتا اور زیادہ فکر مند ہوتا ہے جبکہ زندگی کی نزاکت اور اہمیت کا احساس بھی پہلے سے زیادہ ہوتا ہے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ دوسری مرتبہ ماں بننے کے سفر کے دوران مجھے بے حد خوشی کے ساتھ ساتھ خوف، تھکن اور خود کو کمزور محسوس کرنے جیسے مختلف جذبات کا بھی سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں